اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یو اے ای کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر 25 ارب تک ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان

10 6

متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرمایہ کاری پر یو اے ای کو ٹیکس چھوٹ 3 سے 5 سال تک کے لیے دی جا سکتی ہے، مجموعی طور پر 20 سے 25 ارب روپے تک کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے درآمدی مشینری، درآمدی پارٹس اور انکم ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے اور ٹیکس چھوٹ دینے سے متعلق تجاویز تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ہیلتھ کیئر، زرعی شعبے اور انرجی انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گیس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور متبادل انرجی کے ذرائع میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔یو اے ای مجموعی طور پر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو فون کر کے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481