اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

7 4

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو روز پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے کوہسار پولیس کو جمعہ کے روز شہباز گِل کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزم جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے۔
شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481