اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

6 5

لاہور: پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔
تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تاجر برادری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481