اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی نئی رپورٹ جاری

2 9

 

بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی ،24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں بارشوں سے مزید جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 6 اگست تک بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں، یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو،کیچ، مستونگ، ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں ۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے بھر میں 18 ہزار 87مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں اور 23 ہزار مال مویشی مارے گئے ہیں، مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصانات پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید بتایا کہ 10 اگست سے 14 اگست تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان کوہلو ،موسی خیل، شیرانی،سبی، ڈیرہ بگٹی، بولان اور قلات میں بھی سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ خضدار لسبیلہ آوران ،خاران ،تربت ،پنجگور ،ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481