اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف اور بِل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ

13 5

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بِل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کی مدد کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بِل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بِل گیٹس کو پولیو فری پاکستان کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481