اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس حفاظت کیلئے جارہی ہے: مونس الٰہی

8 7

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا میں گھر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کیلئے بھیجا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کوروکاجائے گا، عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورپنجاب حکومت سے گزر کرجانا ہوگا۔مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کےخلاف ہرسازش کوناکام بنایا جائےگا، عمران خان پاکستان کی آواز اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالا کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق عوام سے گزارش ہے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں رہائش پذیر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481