اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب پولیس بنی گالا بھیجنےکے مونس الٰہی کے بیان کا علم نہیں، صوبائی وزیرداخلہ

7 3

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہےکہ انہیں پولیس فورس بنی گالا بھیجنے کے مونس الٰہی کے بیان کا علم نہیں۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا، پولیس فورس بنی گالا بھیجنےکے بیان کا علم نہیں ہےہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں بنی گالا جارہا ہوں،پولیس دستے نہیں میری معمول کی سکیورٹی ہوگی، اسلام آباد میں عمران خان سے مشاورت کے بعد اگلا فیصلہ کریں گے، شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے، ان کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کےلیے بھیجا جارہا ہے۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائےگا، عمران خان تک پہنچنے کے لیے پنجاب کے عوام اورپنجاب حکومت سےگزر کر جانا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481