اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کا شہبازگل کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

1.

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم فوری اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں، 5 مختلف تھانوں کے چکر لگانے کے باوجود شہباز گل کا پتا نہیں چل سکا، ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا وہ بھی کچھ نہیں بتا رہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو تو پبلک ہونی چاہیے، شہباز گل کے معاملے پر حبس بے جا کی درخواست دائر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری پر عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481