اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ

20 3

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی غیرملکی ایجنٹ ہے، عمران خان نے گمراہی میں جو باتیں کی ان کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے یہ باتیں دہرائی نہیں جاسکتیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں وہ منظور کرائیں اس کے بعد انتخابات کی بات کریں۔
انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ ہوا ہے، افغانستان نے کبھی پاکستان پر ایسا الزام نہیں لگایا لیکن یہ بدبخت پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے 13 کو جلسہ لیاقت باغ یا پریڈ گراؤنڈ میں کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن یاد رہے کہ 13 اگست کو پی ٹی آئی کو صرف پرامن جلسے کی اجازت ہے، پی ٹی آئی نے اگر قانون توڑا اور دھونس و دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حشر ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481