اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

17 4

کراچی: نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا جائزہ لے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یوم عاشورہ سے ایک روز قبل جلوس کے مختلف راستوں کا دورہ کیا۔
کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس آج (منگل) کو نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مرکزی جلوس عزا کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہوں گے۔ کراچی کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اسلام آباد اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقرروہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481