اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

10 5

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لائسنس دیے،مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481