اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش

8 5

روہڑی: سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیں

امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481