اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

5 6

برمنگھم: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔
جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔
ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ میں اُن کا ذاتی ریکارڈ86.38 میٹر تھرو تھا۔
تیسری تھرو کے بعد ارشد ندیم آٹھ بہترین تھرورر میں آگئے ٹاپ ایٹ میں آئے، جس کے بعد انہیں مزید تین تھرو دی گئیں۔
ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 85.9 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن نے چوتھی تھرو 82.74 میٹر پھینکی، اس موقع پر ورلڈ چیمپئن اینڈرس پیٹرس ارشد سے آگے نکل گئے۔
پانچویں باری میں پیٹرس نے 88.64 میٹر تھرو پھینکی اور پھر ارشد ندیم نے 90.18 تھرو پھینکی، بعد ازاں انہوں نے چھٹی باری میں 86 میٹر تھرو پھینکی۔
انتظامیہ نے نتیجہ دیکھنے کے بعد ارشد ندیم کو جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا جبکہ سابق عالمی چیمپئن سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481