پنجاب کے وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی۔منصور احمد خان نے گزشتہ روز وزیر ریونیو پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ منصور احمد خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے ملنے والا سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ منصور احمدخان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
صوبائی وزیر منصور احمد خان کی سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت
