اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاستدان مصلحتوں کو نظرانداز کرکے فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: شجاعت

18 3

 

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہے کہ ہرچیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کےخلاف پروپیگنڈا مہم ناقابلِ برداشت ہے۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ سیاستدان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پسِ پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے ہرآفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے اور سیاستدان مصلحتوں کو نظرانداز کرکے فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھاکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481