اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ میں میلاد مصطفیٰ اور کربلا کانفرنس کا انعقاد

13 4

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) دوسری شہدائے کربلا کانفرنس اعوان ہاؤس کرلی سرکل بکوٹ میں منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے زریعے 2عمرے کے ٹکٹوں کے علاؤہ 14سال سے کم بچوں میں 10موباہل کے انعامات دیے گے تفصیلات کے مطابق حاجی عبد الرشیدچیف اعوان آف کرلی یونین کونسل نمبل کے زیر اہتمام دوسری سالانہ کربلا کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر وپارلیمانی امور انچارج وزیراعظم پاکستان شکایت سیل مرتضٰی جاوید عباسی نے دعائیہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اپنی جانب سے ایک عمرے کے پیکج کا اعلان کیا کانفرنس میں سابق ایم پی اے سردار فرید خان سردار صادق واجد حمید عبدلالجبار عباسی ملک ساجد اعوان سردار لا ل غضنفر علی عباسی عابد سلطان کھوکھر سینئر صحافی سرکل بکوٹ و آزاد کشمیر محمد لطیف اعوان کے علاؤہ جید علمائے کرام نعت خواں حضرات سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی دوسری شہدائے کربلا کانفرنس سے علمائے کرام نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں تقاریر کرتے ہوئے واقع کربلا پر روشنی ڈالی اور درود سلام کی صدائیں گونجتی رہی نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر کے نعروں سے کرلی کا علاقہ گونج اٹھا اور بعض لوگوں پر وجد تاری ہوگیا سرکل بکوٹ میں دوسری دفع میلاد مصطفیٰ اور کربلا کانفرنس کے انعقاد کرانے کا سہرا حاجی رشید اعوان چیف آف اعون کرلی اور ان کے جملہ برادران کو جاتا ہے کانفرنس میں قرعہ اندازی کے زریعے 2عمرے کے پیکج دیے گئے قرعہ اندازی میں ایک نوجوان اور ایک بزرگ کا نام نکلنے پر ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے مرتضٰی جاوید عباسی نے اپنی طرف سے ایک خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے زریعے عمرے کے پیکج کا اعلان کرتے ہی کانفرنس میں موجود شرکاء دعائیں کرنے لگے کہ ہمارا نام نکل آئے لیکن قرعہ اندازی میں ایک ضعیف عمر شخص کا نام نکل آیا ضعیف شخص وفاقی وزیر سے لپٹ گیا قرعہ اندازی کے دوران درود سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481