اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر بم دھماکے میں ملوث شخص گرفتار

11 2

کراچی ،،،حب ریور روڈ پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گردکے قبضے سے  اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی آتے ہی دھماکا ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481