Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کراچی میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا آفس آرڈر جاری

8 4

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حرکت میں آگئی ہے اور کراچی میں بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔کراچی میں بھی ایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی ٹیم کی سربراہ مقرر ہوئی ہیں جبکہ ٹیم کے ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ ٹیم کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ٹیم تحقیقات میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈکوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شئیر کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481