اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف سیکرٹری پنجاب نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی

2 5

 

چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حوالے سے مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کے قریبی ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر  پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ  اسٹیمپ نہیں بن سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہے سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور  پر بھی کام چھوڑ دیا ہے، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس، وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں بھی غیر حاضر تھے۔ چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481