اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر حکومت اختیارات واپس کرنے والی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔۔ سردار تنویر الیاس

pbit chairman sardar tanveer ilyas khan says security agencies will also foil attacks pakistan s eco 1593452637 7648
وزیراعظم آزادجموں کشمیر و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہے۔پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور ہمارا پاکستان سے ایمان کا رشتہ ہے مگر ہماری حکومت عوام کے حقوق اور دئیے گئے مینڈیٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی۔ ہماری حکومت اختیار واپس کرنے والی کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی چاہے ہماری حکومت کیوں نہ چلی جائے۔ تقسیم جموں کشمیر کی کوئی بھی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزاد جموں کشمیر کے اسٹیٹس کے ساتھ کوئی نہیں چھیڑ سکتا اور تیرہویں آئینی ترمیم کے تحت ریاست کو جو انتظامی و مالی اختیارات حاصل ہوئے ان کو کسی صورت واپس نہیں کریں گے۔ آزادکشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی بھی مسودہ سرکاری طور پر وصول نہیں ہوا۔ جو متنازعہ مسودہ سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کیا گیا ہے اس پر تحقیقات کر کے قانونی کاروائی کریں گے۔ حکومت نے پندرہویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی کمیٹی تشکیل نہیں دی۔ پاکستان کی 24 کروڑ قوم آزاد جموں کشمیر کے ریاستی ڈھانچے کی قدر کرتے ہیں۔ یہ ریاست صوبہ نہیں بن رہی یہ سب افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔آزادکشمیر کو یہ انتظامی و آئینی ڈھانچہ پاکستان اور آزادکشمیر کے اکابرین نے ملکر دیا ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کو جدید ترقی کے تقاضوں کے تحت آگے لے جایا جا رہا ہے۔ سیاحت کے شعبے میں ملک و بیرون ملک کے بڑے سرمایہ کار دلچسپی لے رہے۔ ہم اس شعبے کو ترقی دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں تاکہ لوگوں کو مقامی روزگار مل سکے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم پاکستان فوج کے سینئر افسران کی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج اس ملک کی محافظ ہیں اور فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481