اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے کراچی میں پی ٹی آئی کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

15 2

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کراچی میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا آفس آرڈر جاری
ایف آئی اے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی ہے اور حکام نے پی ٹی آئی کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور تحقیقاتی کمیٹی کے رکن آفتاب گوہر وٹو نے نجی بینکوں سے پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فوری طلب کرلیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481