اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سردار حکومت سے پانچ مطالبات

IMG 9369
 جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے آزاد حکومت کو پانچ نکاتی مطالبات  پیش کر دئیے ہیں جبکہ نامنظور ہونے کی صورت میں قانون ساز اسمبلی کے گھیراو کی دھمکی دے دی ہے ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نےپندرہویں ترمیم میں اصلاحات پر مشاورت سمیت ٹیورازم اتھارٹی کی مخالفت بجلی بلات پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی منسوخی اسیران پونچھ کی غیر مشروط رہائی اور آزاد جموں کشمیر بینک کو شیڈول کرنے کا مطالبہ حکومت آزاد کشمیر کو پیش کر دیا ہے جبکہ جماعت اسلامی ا آزاد کشمیر نے بلدیاتی الیکشن میں بغیر انتخابی اتحاد اترنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل تنویر انور خان ، نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ ،جے آئی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر خالد زیدی بھی ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کو کشمیر کے حوالے سے ایک روڈ میپ دینا چاہیے بدقسمتی سے روڈمیپ دینے کے بجاے پندرویں ترمیم لانے کی کوشش ہورہی ہے جو کہ تحریک آزادی کشمیر کےلیے زہر قاتل ہے مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں کشمیری پاکستان اور بھارت ان تینوں فریقوں نے مل کر تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہےاہل کشمیر کسی صورت میں پندرویں ترمیم کو قبول نہیں کریں گے جو مسودہ پندرویں ترمیم کا ہم نے دیکھا ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے پندرویں ترمیم آزاد کشمیر اسمبلی میں لائی گئی تو پوری کشمیر ی قوم آزاد کشمیر اسمبلی کا گھیراو کرے  گی اور کسی بھی ایم ایل اے کو اسمبلی سے باہر نہیں آنے دیں گے کوئ اس طرح کی ترمیم کشمیریوں کو قبول نہیں ان ترامیم کو الگ رکھ کر آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنایا جاے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دیے جاہیں آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ سے آزاد کرایا جاے آزاد کشمیر میں  ٹورازم کے نام پر زمینوں کی خریدوفروخت قبول نہیں پونچھ ڈویثرن کے سارے اسیران کو رہا کیا جاے  انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کو خوشحال بنانا تھا لیکن ہم دوسرے کاموں میں الجھ کر رہ گے ہیں فیول ٹیکس نامنظور ہے تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے حق خود ارادیت کشمیریوں کا متفقہ مطالبہ ہے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوارادیت دیا جایا ہم کسی صورت میں وحدت کشمیر کے خلاف اور سالمیت پاکستان کے خلاف کسی اقدام کو قبول نہیں کریں گے ۔ڈاکٹر خالد محمود نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے گلگت کو بھی کشمیر طرز کا سیٹ اپ دینے کا مطالبہ کر دیا۔اس موقع ہر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ فاروق حیدر کے دور میں آزاد کشمیر سے شریعت کورٹ ختم کرنے پر عبدالرشید ترابی بھی راضی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے شریعت کورٹ بحال رہی ہے۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت امیر سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد کے مشکور ہیں انہوں نے کشمیر پر جراتمندانہ موقف اختیار کیا ہے  ہم  حکومت پاکستان کے کسی طرح کے انتظامی  شاہی فرمان  قبول نہیں کریں گے  قومیں اپنی آساہشوں کے لیے اپنے اصولوں اور اپنے بنیادی حقوق کا سودا نہیں کرسکتے  پندرہ لاکھ کشمیری  1958 سے بیرون ممالک سے زرمبادلہ پاکستان کو بھیجتے ہیں فارن ایکسچینچ سے کشمیریوں کو کیا حق ملتا ہے 16 برس گزرنے کے باوجود تاحال آزاد جموں کشمیر بینک شیڈول نہ ہوسکا 16 برسوں میں حکمرانی کرنے والی جماعتوں کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے ۔ڈاکٹر خالد محمود نے بلدیاتی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں جماعت کے جھنڈے تلے بغیر کسی اتحاد کے بھرپور الیکشن میں حصہ لیا جائے گا تاہم زمینی حقائق بھی مد نظر رکھے جائیں گے ۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481