اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایوان سے مسلسل غیر حاضری تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو نے اسپیکر کو خط بھیج دیا

6 2

اسلام آباد( کوہسار نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 4 اراکین کو ایوان سے مسلسل غیر حاضر قرار دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کرلی۔پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو نے اسپیکر آفس کو معذرت کا خط بھجوادیا اور کہا کہ اپنے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا۔محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ میری ایوان سے پچھلی غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کی جائے، ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے محمد میاں سومرو سمیت تحریک انصاف کے 4 ارکان کو مسلسل غیر حاضر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ چاروں اراکین کے نہ استعفے ملے اور نہ چھٹی کی درخواست ملی۔اسپیکر قومی اسمبلی مسلسل غیر حاضر اراکین کی نشست خالی قرار دے سکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481