اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حلقہ بندیوں کا کام مکمل ،الیکشن کمیشن کسی بھی وقت انتخابات کیلئے پوری طرح تیار

3 2

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کیلئے مکمل تیار ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردیے ہیں۔ تمام قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں مکمل ہوگئی ہیں اور  الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کیلئے مکمل تیار ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی 4 اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائعالیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی ہے۔ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی۔الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی گئی۔صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہے۔انتخابی حلقہ /ضلع کی حتمی حلقہ بندی کی کاپی حسب ضابطہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے لی جا سکتی ہے۔ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11اپریل 2022 کو کیا گیا تھا۔ یکم جون سے 30جون تک الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کیں۔الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر 910 اعتراضات موصول ہوئے۔ اعتراضات کو الیکشن کمیشن میں یکم جولائی 2022 سے 30 جولائی 2022 تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481