اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ای سی سی نے روس سےگندم خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا

1 3

اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی نے روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے پر گندم خریداری کا ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی  ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے گندم خریداری کے حوالے سے طارق فاطمی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے  بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم خریدنے کی تجویز دی، تاہم روس نے پاکستان کو 410 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم دینے کی پیش کش کی جس پر روس کی جانب سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481