اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ممنوعہ فنڈنگ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کردی

13 3

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف فنانس ونگ ممبران کے خلاف وفاقی تحقیقات ادارے نے کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی فنانس ونگ ممبران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ کے ذمہ داران نے ایف آئی اے کی کارروائی کو اسلام آباد میں چیلنج کردیا ہے۔
عدالت سے رجوع کرنے والوں میں محمد ارشد، محمد رفیق اور طاہر اقبال شامل ہیں جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا جس پر آدھی رات کو ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملازمین کو جاری کیے جانے والے نوٹسز سے ایف آئی اے انسپکٹر کی بدنیتی عیاں ہیں،ایف آئی اے انسپکٹر نے آج صبح 9 بجکر 58 منٹ پر نوٹسز ملازمین کو وٹس اپ کئے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انسپکٹر رات دس بجے ملازمین کو فون کرکے آج صبح اپنے دفتر طلب کرتی رہیں، اس کا مقصد جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ہراساں کرنا اور غیرقانونی طور پر گرفتار کرنا ہے۔
درخواست میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکریریٹ حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ملازمین کسی قسم کی انکوائری سے آگاہ نہیں، ان نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹریٹ کے ملازمین نے ایف آئی اے کا آج بھیجا گیا نوٹس چیلنج کر رکھا ہےاسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی آر نوٹس معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے حکام کو عدالت نے دس اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جب کہ کیس پر سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481