اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں شجرکاری مہم کا آغاز

17 2
ملکہ کوہسار  مری میں بھی مون سون کی شجر کاری مہم  کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں کینٹ فارسٹ مری کے زیر اہتمام احاطہ نور خان لارنس کالج بائے پاس روڈ پر شجر کاری کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر محمد کلیم اور چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ مری ہل عارفین زبیر نے  کینٹ پبلک پرائمری سکول کے طلبا و طالبات کے ہمراہ مقامی اقسام کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر کینٹ فارسٹ رینج آفیسر عاصم عتیق بابر عباسی اور دیگر نے کینٹ پرائمری پبلک سکول مری کے طلبا و طالبات کے ساتھ مل کر مختلف اقسام کے پچیس سو پودے لگائے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد کلیم اور عارفین زبیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی شجر کاری کی یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی اور کینٹ کے مختلف مقامات پر دس ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے انہوں نے شہریوں میں درختوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر ذور دیا کہ یہ ملک  ہمارا ہے اور اس ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانا ہمارا فرض اولین ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں مختلف اقسام کے پودے لگائیں  کیونکہ درخت زمین کا زیور اور صدقہ جاریہ ہیں جبکہ درختوں سے لینڈ سلائیڈنگ روکنے کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہیں اس لیے عوام کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنے ملک کو فضائی آلودگی سے بچا کر موسمیاتی تبدیلی سے بھی بچ سکیں تقریب میں سکول کی اساتذہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا نے بھرپور شرکت کی اور پودے بھی لگائے۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481