اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی آمد پر احتجاج کرنیوالے سیلاب متاثرین کیخلاف مقدمہ درج

19 1

پشاور(کوہسار نیوز )ڈی جی خان کے علاقے تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تونسہ میں بستی احمدانی فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی کے بعد انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام پر بند کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ کالا میں 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ 28 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481