اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کے پی حکومت سیلاب متاثرین کی امدادی رقم بڑھائے: وزیراعظم

17 1

و زیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت سے سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافے کی درخواست کردی۔ٹانک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے پی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کرے اور یہ رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے، سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثرگھرکو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کرکے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو میرا سلام دیں، سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں اور وزیراعلیٰ کی نگرانی میں جو کام ہورہا ہے وہ بہت اچھی بات ہے، ہمیں اسی یکسوئی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نےٹانک روڈ وفاقی حکومت کی جانب سے بناکر دینے کا اعلان کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481