اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جوڈیشل کمیشن اجلاس، سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

15 1

اسلام آباد(کوہسار نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک جج کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے وقار پر سوالات سے مایوسی ہوئی۔سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے معاملے پر جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا دیا ہے۔اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھے تھے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے بھی ایک خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے معاملے میں شفافیت لانے کی درخواست کی تھی۔اب سپریم کورٹ کے ایک اور جج جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔جسٹس سجاد علی شاہ نے خط میں لکھا کہ ایک جج کے سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے وقار پر سوالات سے مایوسی ہوئی، جج نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ سے 2 وکلا کی رائے پر انحصار کر کے ججز کے کردار پر سوال اٹھایا۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز شفیع صدیقی اور حسن اظہر رضوی کے کردار پر وکلا نمائندے اختر حسین نے سینیارٹی کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کے دو سابق چیف جسٹس اس وقت جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن ممبران کے علاوہ دو موجودہ ججز بھی سندھ ہائیکورٹ سے ہیں، ججز کے کردار سے متعلق سوالات ان ججز سے پوچھے جا سکتے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481