اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب، بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر

13 2

 

اسلام آباد(کوہسار نیوز)حکومت اور تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کامیاب کے بعد بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس ٹیکس ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔
کوہسار نیوزکے مطابق وفاقی وزراء کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ٹیکس مؤخر کئےجانے کا اعلان وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم دستگیر اور پاکستان انجمن تاجران کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر کیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس ایک سال کے لئے موخر کردیا گیاہے۔
واضح رہے کے بجلی بلوں پر لگائے گئے فکس سیلز ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بل جمع کرانے سے انکار کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481