اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت چھ فوجی افسر جام شہادت نوش کر گئے

4 1

گزشتہ روز پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر دوران آپریشن امداد سیلاب زدگان موسم کی خرابی کی وجہ سے لاپتہ ہوا، جس کا  کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر تلاش شروع کی گئی ، منگل کے روز  لسبیلہ کے قریب ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا اور شہداء کی میتیں بھی مل گئی ہیں
کور کمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ  جنرل سرفراز علی تمغہ بسالت،
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد حنیف ، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد ، پائلٹ میجر سعید احمد ، کو پائلٹ میجر محمد طلحہ منان ، کریو چیف نائیک مدثر فیاض شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔۔۔میجر جنرل امجد حنیف کے سوگواران میں بیوہ ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں اور شہید کا تعلق راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر سے ہے
بریگیڈیئر محمد خالد کے سوگواران میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے،
میجر سعید احمد کے سوگوران میں بیوہ ، ایک بیٹا ایک بیٹی شامل ہیں اور شہید کا تعلق لاڑکانہ سے ہے
میجر محمد طلحہ منان کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے شامل ہیں

قبل ازیں خضدار پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔۔

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481