اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا، بیرون ملک سے پھر پیسہ لیں گے، فواد چوہدری

2 1

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ، ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیاہے۔تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے، شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لیتی کیونکہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سمجھتے ہیں، ہم آئندہ بھی فنڈنگ کے لئے اوورسیز پر ہی انحصار کریں گے۔

آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں، آڈیٹر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس کلیئر ہیں، یہ 16 اکاؤنٹس سبسڈری اکاونٹس ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جماعت کو خطرہ صرف ایک ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت کھو دیں، ہمیں تو یہ خطرہ نہیں ہے، یہ خطرہ تو ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ہے۔

ای سی پی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا: فواد
قبل ازیں فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای سی پی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481