اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی،عمران خان کا حلف نامہ بھی جھوٹا نکلا، ، الیکشن کمیشن کا اعلان

5 1

 آٹھ برس کی طویل اور اعصاب شکن سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا اور کہا  ہے کہ  ثابت ہو گیا پی ٹی آئی نے بیرون ملک سے  ممنوعہ فنڈنگ لی۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ منگل کی صبح صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے، اڑسٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی جاری کر دی گئی۔

فیصلے کے اہم نکات کیا ہیں؟؟

ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں
تیرہ نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں
امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے گئے
پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی
آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی عمل  ہے
پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے
پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی
عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی
یو اے ای کی کمپنی برسٹل انجنیئرنگ سروسز سے 49 ہزار 965 ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی
سیا سی جماعتوں کے ایکٹ کے آرٹیکل 6 سے متعلق ممنوعہ فنڈنگ ہے
عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے

 کنور دلشاد کیا کہتے ہیں؟؟

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا قبل ازیں  کہنا تھا  کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو گئی تو پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نااہل ہو جائیں گے اور اس کے اثاثے ضبط ہو جائیں گے۔

 کنور دلشاد کا کہنا ہےکہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا گیا ہے، پھر حکومت وزارت داخلہ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی جس پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس سماعت کرے گا۔کنور دلشاد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے، اکبر ایس بابر کے پاس ایسے ریکارڈ ہیں کہ پینڈورا باکس کھل جائے گا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ممبر اسمبلی نا اہل ہو جائیں گے، ان کے دفاتر سیل اور اکاونٹس ضبط ہو جائیں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481