اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارٹی فنڈ ضبط یا تحلیل ،تحریک انصاف کے خلاف آگے کیا ہونے والا ہے ؟؟

6 1

تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تو آگیا، سوال یہ ہے کہ اس کے بعد آگے کیا ہوگا؟

اس حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اور رولز 2002 کےتحت سیاسی جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کرکے موقع دیاجاتا ہے، ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے سے قبل پارٹی کو  وضاحت کا ایک موقع دیا جاتا ہے، پارٹی کے پاس اگر کوئی دستاویز ہو کہ پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ نہیں تو وہ اسے پیش کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جوابدہ کو موقع دیا جاتا ہے، اگر پارٹی اپنے حق میں دستاویز لے آئے تو الیکشن کمیشن فیصلہ واپس لےسکتا ہے، شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد عموماً 7 سے 14 روز کے اندر جواب دینا ہوتا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق شوکاز نوٹس کی کارروائی مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن ریفرنس وفاقی حکومت کو بھیج دے گا، پارٹی کے فنڈز ضبط کرنا یا اسے تحلیل کرنے کا اختیار  وفاقی حکومت کا ہے،  الیکشن کمیشن ممنوعہ یا غیرملکی فنڈز کی نشاندہی کرکے اسے وفاقی حکومت کو ریفرنس کی صورت میں ارسال کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ممنوعہ فنڈ کو ضبط کرلیا جاتا ہے، غیرملکی فنڈنگ پرپارٹی کوتحلیل کرنے کا ڈیکلیریشن لایا جاتا ہے، وفاقی حکومت ممنوعہ یا غیرملکی فنڈنگ کی نشاندہی پر اس کی تحقیقات کرے گی، غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے پر وفاقی حکومت پارٹی تحلیل کرنے کا ڈیکلریشن سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی، سپریم کورٹ کے پاس حتمی اختیار ہے کہ وہ پارٹی تحلیل کرنے کا ڈیکلیریشن منظور  یا مسترد کرے۔ سپریم کورٹ ڈیکلیریشن منظور کرلے تو پارٹی تحلیل ہوجاتی ہے اور اس کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ڈی سیٹ ہوجاتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481