Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہانگ کانگ میں کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین ڈانسرز پر جاگری، کئی افراد زخمی

30

بیجنگ: ہانگ کانگ میں معروف میوزک بوائے بینڈ ‘مرر’ کے کانسرٹ میں اسٹیج پر لگی ایک بڑی اسکرین گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ہانگ گانگ میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر لگی بڑی اسکرین گرنے سے دو ڈانسرز جبکہ 3 شرکا شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈانسرز پر دیو ہیکل اسکرین پینل گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ کانسرٹ میں موجود ہزاروں لوگ اس حادثے سے صدمے میں مبتلا ہیں۔
واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ ’میں اس واقعے پر حیران و پریشان ہوں، میری دعائیں اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر تحقیقات کرے گی جبکہ فن کاروں، اسٹاف اور شرکا کے تحفظ کے لیے حفاظتی طریقۂ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دوسری جانب شہر کے کلچر سیکریٹری کیون یوئنگ کا کہنا ہے کہ جب تک اسٹیج کا ڈھانچہ محفوظ نہیں ہو جاتا اس وقت تک شوز کو معطل رکھا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ،حکومت کے تفریحی بیورو نے حالیہ دنوں میں ہونے والے دیگر اسٹیج حادثات کے بارے میں پہلے ہی کانسرٹ کے منتظم سے رابطہ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481