اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3 روپے کمی اور ڈیزل 8.95 روپے مہنگا

20 6

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے پچاس پیسے کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے جن کا اطلاق ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 8 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481