اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حب ڈیم محفوظ ہے، اضافی پانی اسپل ویز کے ذریعے خارج ہو رہا ہے: جی ایم پراجیکٹس واپڈ

17 6

 

اواپڈا کے جی ایم پراجیکٹس کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈیم سے اضافی پانی کو اسپل ویز کے ذریعے محفوظ طریقے سےخارج کیا جا رہا ہے۔جی ایم پراجیکٹس کا کہنا ہے کہ حب ڈیم پر واپڈا کی ٹیم چوکس ہے اور آنے والے پانی کو مانیٹر کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل طور پر محفوظ ہے اور ڈیم میں آنے والے اضافی پانی کو محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے 3 فٹ بلند ہو گئی۔واپڈا ذرائع کے مطابق پیر کی رات حب ڈیم میں سطح آب 342 سے 343 فٹ کے درمیان تھی، یہی وجہ ہے کہ اسپل ویز سے پانی کافی تیزی سے خارج ہو رہا ہے اور ندی میں سیلابی صورتحال ہے، اسپل ویز سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کرنا پڑا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481