اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب: اتحادی جماعتوں کے مؤقف میں تضاد

16 14

سامنے آگیاپنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کیا ہوا؟ اتحادی جماعتوں کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ ہم انتظار کرتے رہ گئے، 5 بجنے میں 10 منٹ باقی تھے، ہمیں علی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔دوسری جانب علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوگا اسی لیے ہم نے بائیکاٹ کر دیا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ہفتہ کی شام 5 بجے تک کا وقت مقرر تھا، اپوزیشن اتحاد کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات نامزدگی وصول تو کیے لیکن جمع نہیں کروائے جس پر سیکرٹری اسمبلی نے واثق قیوم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481