اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تھانہ ڈونگاگلی پولیس کی کاروائی ، نوسرباز گروہ گاڑی سمیت گرفتار

11 15

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )تھانہ ڈونگاگلی پولیس کی کاروائی سیاحتی مقام نتھیاگلی میں جعلی کرنسی کے زریعے لوگوں سے فراڈ کرنے والا 07 رکنی نوسرباز گروہ گاڑی سمیت گرفتار، 55 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر نوسربازوں، لینڈ مافیا ، منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی ضمن میں گلیات پولیس نے تھانہ ڈونگاگلی کی حدود نتھیاگلی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مختلف دوکانداروں سے جعلی کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت کرنے والے 7 رکنی نوسرباز گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان مختلف دوکانوں سے اشیاء خریدتے ہوئے دوکانداروں کو جعلی نوٹ تھما دیتے ، اس حوالے سے مقامی تاجر عاطف ولد اورنگزیب اور رسول خان ولد جنت خان نے ڈونگاگلی پولیس کو اطلاع دی کہ چند اشخاص نے دھوکہ دہی سے ان سے جعلی نوٹ کے عوض اشیاء خریدی ہیں جس پر ڈونگاگلی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، 07 رکنی نوسرباز گروہ الطاف حسین ولد شیر زمان سکنہ کوہاٹ ، معاذ خان ولد محبت شاہ سکنہ جمرود خیبر ، احمد بلال ولد گلزار سکنہ پشاور ، نصر اللہ ولد جمعہ دین سکنہ وزیرستان ، محمد انیس ولد نوشیروان سکنہ ضلع خیبر ، شہزاد ولد شریف سکنہ پشاور ، اور نبی آمین ولد بنیامین سکنہ پشاور کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے زیر استعمال کیری سوزوکی نمبر LET4718 اور ملزمان کی جامعہ تلاشی کے دوران 55 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے ہیں اور تھانہ ڈونگاگلی میں زیر دفعہ 489B کے تحت مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481