اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف کا معاشی ٹیم کے فیصلوں پر اظہار مایوسی

9 13

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور  عوامی نیشنل پارٹی بھی شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے، نواز شریف کی ہدایت پر  وزیر خزانہ اور  معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت کی انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔ذارئع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور  انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار  کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481