اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیشنل سونامی سینٹرکی پسنی میں زلزلےکے بعد سونامی کے خطرے سے متعلق وضاحت

8 13

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر  نے  پسنی میں آنے والے زلزلےکے بعد سونامی کے خطرے سے متعلق وضاحت کی ہے۔ایک بیان میں ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹر امیر حیدرکا کہنا تھا کہ پسنی میں آنے والا زلزلہ سمندر میں سبڈکشن زون میں تھا۔ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرکے مطابق اس کے بعد ایک اور آفٹر شاکس بھی آیا، پانچ کی شدت کے زلزلوں سے سونامی پیدا نہیں ہوتا تاہم 6.5 سے زائد شدت کے زلزلے سے سونامی کاخطرہ رہتا ہے۔خیال رہےکہ آج شام ساڑھے 6 بجے کے قریب مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکےگوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ میں محسوس کیےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلےکی شدت 5.6 اورگہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلےکا مرکز گوادرکی تحصیل پسنی کے قریب تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481