اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کیلئے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنےکا فیصلہ

7 13

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویزکی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے دیگر آپشنز پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی تجاویز مانگ لیں۔اجلاس میں  ای سی سی نے پی ایس او کے واجبات کے اجراء کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ تیل اور گیس کی سپلائی چین کے تسلسل اور پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانےکے لیےکیا۔ای سی سی نے پی ایس او کے لیے 30 ارب روپےکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے ہدایت کی ہےکہ پاور ڈویژن یکم اگست کو 20 ارب اور 4 اگست تک 12.8 ارب روپے ادا کرے۔ای سی سی نے ایف بی آر سے ایک ہفتے میں 30 ارب  روپے کے ٹیکس وصولی کی تجاویز بھی طلب کرلیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481