اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قومی یا صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش نہیں ہو سکتی: کنور دلشاد

6 17

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں کوئی قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی۔کنور دلشاد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں اسمبلی کے تمام اراکین نااہل ہوسکتے ہیں اور تین سال سزا بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں قرارداد پیش نہیں کی جا سکتی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ ہے، سپریم کورٹ اس پر از خود نوٹس لے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481