اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الزامات میں صداقت ہے تو عدالت میں پٹیشن دائر کریں، شاہد خاقان کا ردعمل

1 28

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی۔انہوں نے کہا کہ ان کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں، میرے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل نے شاہد خاقان عباسی پربھارتی کمپنی سے کمیشن اور رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم وزیر رہے ہیں اوربھارتی کمپنی سے رشوت لیتے رہے، انہوں نے بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے وصول کیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481