اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چاغی: سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں

14 14

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں، ضلع چاغی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔لیویز حکام کے مطابق چاغی کی دشت گوران ندی سے 3 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں ورثاء کے حوالےکردیا گیا۔ دو روز کی بارشوں کے بعد نوشکی میں بھی جا بجا تباہی کے مناظر ہیں، شہریوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔سیلاب کے باعث پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے، دالبندین کےقریب سیلابی ریلے ریلوے ٹریک کو  بہا کرلےگئے، ریلوے حکام کے مطابق  مختلف مقامات پرٹریک کو نقصان پہنچا ہے، ٹریک کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں، سیلابی ریلے رکنےکے بعد ہی ریلوے  ٹریک کی مرمت ممکن ہوسکےگی۔مستونگ میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سےدرجنوں مکانات اور فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ انگور ، سیب، آڑو، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اجناس کی فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔خضدار میں طوفانی بارشوں سے ذرائع مواصلات سمیت کھڑی فصلوں، مکانات اور زرعی مشینری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خضدار شہدادکوٹ شاہراہ اور کراچی کوئٹہ شاہراہ کو اب تک بحال نہیں کیاجاسکا،  قومی شاہراہ کی بندش سے اشیائے خورد و نوش سمیت پیٹرول  اور  ڈیزل کی قلت کاامکان پیدا ہوناشروع ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی ہے، صوبے میں بارشوں کے باعث اب تک 13ہزار 320مکانات متاثر ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481