اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری شجاعت حسین کا خط کب ملا تھا؟ دوست محمد مزاری نے بتادیا

8 12

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط وزیراعلیٰ کے انتخاب والے دن تقریباً ساڑھے 4 بجے ملا تھا۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ خط ملنے سے قبل مجھ سے مونس الہیٰ نے پوچھا  تھا کہ کیا آپ کو خط ملا ہے؟دوست محمد مزاری نے بتایا کہ مونس الہیٰ نے دوپہر کو تقریباً  ایک بجے  پوچھا کیا آپ کو چوہدری شجاعت کا خط ملا؟ میں نےجوفیصلہ کیا تھا وہ عدالتی حکم کے تحت کیا تھا۔خیال رہے کہ 22 جولائی کو ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ڈالنے کی ہدایت کی تھی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481