اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم اتوار اور یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا

6 15

اسلام آباد: ملک بھر میں نئے سال کا چاند نظر نہیں آیا اب یکم محرم الحرام اتوار اور دس محرم 9 اگست منگل کو ہوگی۔

ذرائعکے مطابق نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منقعد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

مرکزی اجلاس اس بار کوئٹہ میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی جب کہ 9 اگست منگل کو دس محرم الحرام یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481