اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور سی پیک پر گفتگو

11 12

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور سی پیک پربھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو چین کے ساتھ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیرنے پاکستان میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی اہلکاروں کے تحفظ پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پرسفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481