اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، این 25، اگھور کوسٹل ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ بحال

6 14

ملک بھر میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اوتھل میں 4 دیہات کے 2300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا اور متاثرہ آبادی کو پناہ گاہ اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی این 25 شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، یہ شاہراہ پل گرنے کے باعث 4 مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بلاک ہوگئی تھی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پی ٹی اے کے تعاون سے بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں ٹیلی کمیونی کیشن بحال کردی ہے جب کہ فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیموں نے گوادرکا علاقہ کلیئرکردیا ہے، اگھور میں بند کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ اسکردو روڈ کو ایف ڈبلیو او نے کھول دیا، سیلابی ریلے کی وجہ سے ضلع غذر کا رابطہ منقطع ہوا تاہم غذر کے علاقے میں مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا ہے جب کہ مقامی لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لٹھ ڈیم کے بھرنے سے ایم نائن شاہراہ مختلف مقامات پر زیر آب آگئی جس کے بعد ٹیمیں سڑک کو صاف کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ کام کررہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481